سالانہ ملکی تجارتی خسار ے میں 69 کروڑڈالر کی کمی

ہفتہ 20 فروری 2016 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) سالانہ ملکی تجارتی خسار ے میں انہتر کروڑڈالر کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا جنوری کے عرصے کے دوران تجارتی خسارہ بارہ ارب سات کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعداودو شمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارہ بارہ ارب پچھہتر کروڑ ڈالر کی سطح پر موجود تھا۔ جو انہتر کروڑ ڈالر کمی سے بارہ ارب سات کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جولائی تا جنوری گزشتہ سات ماہ کے دوران ملکی برآمدات کی شرح پندرہ ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد جبکہ ملکی درآمدات ستائیس ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :