سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب کے امور میں بہتری لانے کیلئے کام شروع کر دیا

کمیٹی قوانین میں موجود سقم دور ،بہتری لانے کیلئے تجاویز دیگی/نگرانی کیلئے کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا‘ذرائع

ہفتہ 20 فروری 2016 15:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے امور میں بہتری لانے کیلئے کام شروع کر دیا ، کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ قومی احتساب بیوروکی نگرانی کیلئے کمیشن بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، نیب کی نگرانی کیلئے آزاد کمیشن کا معاملہ صرف تجاویز کی حد تک تھا۔ نیب کے امور میں بہتری لانے کا کام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے شروع کر دیا ہے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیب قوانین میں موجود سقم دور کرے گی اور کمیٹی نیب قوانین میں بہتری لانے کیلئے تجاویز دے گی۔

متعلقہ عنوان :