شیخ رشید قوم کو سیاستدانوں ،حکمرانوں بارے سچ بتانے کیلئے حلف اٹھا کر کتاب لکھیں گے

چاہے مجھے لوگ مار دیں ، میں سچ لکھوں گا تاکہ قوم کو سمجھ آئے‘ سربراہ عوامی مسلم لیگ

ہفتہ 20 فروری 2016 15:06

شیخ رشید قوم کو سیاستدانوں ،حکمرانوں بارے سچ بتانے کیلئے حلف اٹھا کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قوم کو سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتانے کیلئے حلف اٹھا کر کتاب لکھیں گے ۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”فرزند پاکستان “کے بعد ایک اور کتاب ” سب اچھا ہے “کا مسودہ تیار ہے لیکن اسے مکمل کرنے کیلئے وقت نہیں مل رہا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایک ایسی کتاب لکھوں گا جس میں حلف اٹھا کر تما م سیاستدانوں اور حکمرانوں بارے سچ بتاؤں گا ،چاہے مجھے لوگ مار دیں ۔ میں سچ لکھوں گا تاکہ قوم کو سمجھ آئے۔

متعلقہ عنوان :