> لاہور کی فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی،،،میرا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہورہیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 20 فروری 2016 15:09

> لاہور کی فیملی عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) > لاہورکی فیملی عدالت کی جج شمیم اختر وٹو کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی.اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کے دعوی میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ عتیق الرحمن نامی شہری جعلی نکاح نامہ بنا کر اس کا شوہر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہے۔تکذیب نکاح کی کاروائی پر عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی واپس لیا جا چکا ہے لہذا عدالت اپنا فیصلہ سنائے۔

(جاری ہے)

جعلی نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں اس پر دستخط،مہریں اور گواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں۔ عدالت نے اداکارہ کے شوہرہونے کے دعویدار عتیق الرحمن کو متعدد نوٹسز جاری کر رکھے ہیں مگر عتیق الرحمن کی جانب سے ابھی تک عدالت میں کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے مقدمے کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے۔اداکارہ میرا نہ تو گذشتہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوئیں نہ ہی آج عدالتی کاروائی کا حصہ بنیں۔