تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے،قاضی خلیل اللہ
ہفتہ 20 فروری 2016 15:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) روس کیلئے نامزد پاکستان کے سفیر قاضی ایم خلیل اللہ نے کہا کہ روس پاکستان کی مصنوعات کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے کیونکہ روس کا شمار دنیا کی 10بڑی معیشتوں میں ہوتا ہے اور اس کی سالانہ درآمدات 175ارب ڈالر سے زائد ہیں لیکن پاکستان کی روس کے ساتھ تجارت اس کی کل تجارت کا صرف 0.06فیصد ہے جو بہت ہی کم ہے لہذا پاکستانی تاجر برادری روس کے ساتھ تجارت و برآمدات کو بہتر فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ روس زیادہ تر کھانے پینے کی اشیاء باہر سے درآمد کرتا ہے اور اس کی کل درآمدات میں فوڈ پراڈیکٹس کا حصہ 13فیصد ہے جبکہ ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی زرعی مصنوعات کا میعار بہتر کر کے روس کے ساتھ ان مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کر سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.