اسلام آباد : پٹھانکوٹ ائیر بیس حملہ ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نوٹی فکیشن کے بعد مقدملے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ذرائع وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 فروری 2016 15:15

اسلام آباد :  پٹھانکوٹ ائیر بیس حملہ ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے نوٹی فکیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2016ء) : پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے نوٹی فکیشن کے بعد مقدمے کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داکلہ کے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کی نقل گوجرانوالہ کے محکمہ انسداد دہشت گرد کو فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں سے متعلق تاحال پاکستان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت کے موقف کے مطابق چار دہشت گرد پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ آور ہونے کے لیے سیالکوٹ اور نارووال سے سرحد پار گئے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کو فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ سیالکوٹ اور نارووال کے علاقہ گوجرانوالہ سی ٹی ڈی کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔