سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ایف آئی اے کی کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کر لی ، سندھ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے وفاقی سے باضابطہ طور پر درخواست کریگی، ایف آئی اے نے کے ایم سی کی 15ہزار فائلیں غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔ترجمان سندھ حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 16:51

سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ایف آئی اے کی کاروائیوں ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی ایف آئی اے کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ جس کیلئے سندھ حکومت نے ایف آئی اے کے غیرقانونی چھاپوں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پرباضابطہ طور پر وفاق سے درخواست کرنے کا عندیہ بھی دیدیا ہے ۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ایف آئی اے صوبائی معاملات میں مداخلت کررہی ہے۔

صوبائی حکومت کا اپنا میکنزم ہے جس کے تحت ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں بلاوجہ کاروائی سے گریز کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ ایف آئی اے نے کے ایم سی کی 15ہزار فائلیں غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کو صوبائی محکموں میں بغیراجازت مداخلت کرنے کا بالکل اختیار حاصل نہیں ہے اس کے پیش نظر سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے دونوں کے غیرقانونی چھاپوں کے خلاف وفاق کو جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے۔

یاد رہے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ایف آئی اے کے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایف آئی اے کی کاروائیوں پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی جس کو سندھ حکومت نے قبول کر لیا ہے۔