یورپی یونین سمٹ نے برطانوی وزیراعظم کیمرون کی خواہش پوری کر دی، آئندہ یورپی ممالک سے برطانیہ کام کے لیے آنے والوں کو مکمل سماجی مراعات تک رسائی کے لیے چار سال انتظار کرنا ہو گا،کیمرون کی گفتگو
ہفتہ 20 فروری 2016 17:40
برسلز(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) یورپی یونین کی برسلز منعقدہ دو روزہ سربراہ کانفرنس میں سربراہانِ مملکت و حکومت کے درمیان برطانیہ کے لیے اصلاحات کے ایک ایسے پیکج پر اتفاقِ رائے ہو گیا ہے، جس کا مقصد اس ملک کو یورپی یونین چھوڑنے سے روکنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے اس ڈیل کو برطانیہ کے مفادات کی ضامن قرار دے کر اپنے عوام سے اپیل کی کہ وہ یونین میں برطانیہ کی شمولیت جاری رکھنے کے حق میں رائے دیں،یہ سمجھوتہ اٹھارہ گھنٹے تک جاری رہنے والے پیچیدہ مذاکرات کے بعد عمل میں آیا۔
سمٹ میں شریک برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کسی ایسے سمجھوتے پر پہنچنا چاہتے تھے، جسے دکھا کر وہ اپنے ملک میں مجوزہ ریفرنڈم میں اْن ووٹرز کو یورپی یونین کے حق میں ووٹ ڈالنے کا قائل کر سکیں، جو یونین میں برطانیہ کی رکنیت کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔(جاری ہے)
یہ ریفرنڈم ممکنہ طور پر اس سال 23 جون کو منعقد کیا جا سکتا ہے۔ یہ ریفرنڈم اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا کیونکہ اب تک کسی بھی رکن ملک نے یورپی یونین چھوڑنے یا اس میں آئندہ بھی رکنیت رکھنے کے موضوع پر اس طرح سے رائے شماری نہیں کروائی۔
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے وضاحت سے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس اصلاحاتی پیکج کی منظوری اتفاقِ رائے سے عمل میں آئی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس ڈیل کی تفصیلات عام کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ یورپی یونین کے رکن ملکوں سے نقل مکانی کر کے برطانیہ میں کام کرنے والے شہریوں کو مکمل سماجی مراعات تک رسائی کے لیے چار سال تک کا انتظار کرنا ہو گا۔ برطانیہ کو سات سال تک کے لیے اس ضابطے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانوی عوام سے کہا کہ یہ سمجھوتہ برطانیہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اس لیے وہ اْن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یونین میں برطانیہ کی شمولیت جاری رکھنے کے حق میں رائے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’برطانیہ یونین کے اندر رہتے ہوئے زیادہ مضبوط ہو گا، نہ کہ اسے چھوڑ کر‘۔ کیمرون ہفتے کے روز اپنی کابینہ کو اس ڈیل کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ پیر کو پارلیمان سے خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.