دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں، طبی ماہرین

ہفتہ 20 فروری 2016 17:54

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ برطانیہ کی ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹ کے طبی ماہرین نے حال ہی میں کی جانے والی تحقیق میں کہا ہے کہ کافی پینے سے زیادہ کھانا کھانے سے جگر کو ہونے والے نقصان کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے گزشتہ شائع ہونے والی تحقیقوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ہے جس میں 4 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔ماہرین نے کہا ہے انہیں اس سے معلوم ہوا ہے کہ دن میں کافی کے 2 اضافی کپ پینے سے جگر کے سکڑنے کے امکانات 44 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جگر کے سکڑنے سے ہر سال 10 لاکھ افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔جس کی وجہ ہیپاٹائٹس انفیکشن،مدافعتی شکایات اور جگر کے موٹاپے کی بیماری شامل ہے۔