جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا،پروٹیز کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل، میزبان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کیا،مورس نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا،عمران طاہر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
ہفتہ 20 فروری 2016 18:00
کیپ ٹاؤن ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز نے 135 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں پر پورا کیا، آخری اوور میں میزبان ٹیم کو فتح کیلئے 15 رنز درکار تھے، کرس مورس نے ٹاپلے کو آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
عمران طاہر کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن قائد فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، جوز بٹلر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جیسن روئے 15، ایلکس ہیلز 27، جوروٹ 8، کپتان ایوان مورگن 10، بین سٹوکس 11، معین علی صفر، کرس جورڈن 15اور عادل راشد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عمران طاہر نے 4 کائل ایبٹ نے 2 جبکہ ربادا اور ویسی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، مورس نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر انگلینڈ کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، مورس 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہاشم آملہ 22، ڈی ویلیئرز 7، کپتان ڈوپلیسی 25، ڈومینی 23، روسو 18، ڈیوڈ ملر 13 اور ڈیوڈ ویسی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.