نیشنل قومی ہاکی ٹیم کیلئے پشاورمیں ٹرائلز کا انعقاد
ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر سجاد کھوکھر، سیکرٹری شہباز سینئر سمیت اولمپئنز کی شرکت
ہفتہ 20 فروری 2016 19:19
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) نیشنل قومی ہاکی ٹیم کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ٹرائلز کا انعقاد کیاگیا جس میں 150 سے زائد کھلاڑیوں نے صوبہ بھر سے شرکت کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر سجاد کھوکھر، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر سابق اولمپئن خالد بشیر ، فرحت حسین ، مصدق حسین ،صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین سعید خان ، سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، حاجی ہدایت ، سید ضیاء الرحمان بنوری ، تحسین اﷲ سمیت دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
سلیکشن کمیٹی نے تمام روز کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا منتخب کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ ٹرائلز کے موقع پر لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور ہر کھلاڑی کو میدان میں اپنے صلاحیت دکھانے کا بھرپور موقع فراہم کیاگیا ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر سجاد کھوکھر کا کھلاڑیوں سے باقاعدہ تعارف بھی کرایا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ممبئی انڈینز کے نئے کپتان پانڈیا کو شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا
-
قومی کرکٹرزکی مدینہ کے سفرکے دوران نعت پڑھتے ویڈیو وائرل
-
ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز میں پاکستان نے اوزبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
-
شاہین آفریدی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان کو قربانی کا بکرا بنانے سے ناخوش
-
قومی ٹیم کی کوچنگ، جیسن گلیسپی نے جنوبی آسٹریلیا سے علیحدگی اختیار کرلی
-
میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
بابر اعظم آرمی ٹریننگ کیمپ میں شامل ہونے کے بجائے آرام کرنا چاہتے تھے، رپورٹس میں دعویٰ
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30مارچ سے شروع ہوگا
-
میامی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،ایکٹرینا الیگزینڈروااور ڈینیئل کولنزسیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
کاکول ٹریننگ کیمپ، اعظم خان 2 کلومیٹر ریس پوری نہ کرسکے
-
اماراتی کرکٹ بورڈ نے عثمان خان کیخلاف معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات شروع کردیں
-
میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.