کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی
قانون کی حکمرانی مکمل طور پر قائم کی جائے گی، چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک وسیع البنیاد ترقیاتی منصوبہ ہے صدر مملکت ممنون حسین کا سرحد یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن سے خطاب
ہفتہ 20 فروری 2016 19:59
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی حکمرانی مکمل طور پر قائم کی جائے گی۔ وہ ہفتہ کو اسلام آباد میں سرحد یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر مختار احمد نے بھی خطاب کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان صنعت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک نئے دور میں قدم رکھنے جا رہا ہے۔ بدلے ہوئے حالات میں اگر قوم عہدنو کے تقاضوں سے قدم ملا کر چلتی رہی تو اس کے نتیجہ میں ترقی اور خوش حالی قوم کا مقدر بن جائے گی۔ صدر مملکت نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں پاکستان کے بہترین محل وقوع سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجہ میں ملک ترقی نہ کرسکا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.