لیگی رہنما راجہ وقار نذیر کا آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

کسی امپورٹڈ امیدوار کو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دیں گے، سینکڑوں ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس

ہفتہ 20 فروری 2016 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ وقار نذیر نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ کسی امپورٹڈ امیدوار کو ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔ راجہ وقار نذیر نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ ‘ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میجر لطیف خلیق نے گذشتہ الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی سپورٹ کروں گا۔

راجہ وقار نذیر نے کہا کہ دھیرکوٹ رنگلہ روڈ ایک ماہ میں کام کیا جائے ورنہ 10ہزارآدمی دھیرکوٹ میں شدید ترین احتجاج کریں گے۔ رنگلہ کے لوگوں نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا رنگلہ میرا اپنا گھر اور کوٹلی میرا سسرال اور دوسرا گھر ہے جب بھی الیکشن ہوئے تو کوٹلی اور رنگلہ سے ہمیشہ میرے والد اور سسر منتخب ہوتے رہے۔

(جاری ہے)

رنگلہ کے لوگوں کو بھیڑ بکریاں نہ سمجھا جائے جو لوگ یہ کہتے تھے کہ رنگلہ سے مسلم لیگ ن میں لوگ شامل نہیں ہو رہے ہیں میں کہنا چاہتا ہوں کہ میں دو دو آدمیوں کو اپنے ساتھ کھڑا کر کے ہار نہیں ڈلوا سکتابلکہ گذشتہ الیکشن کے نتائج لوگوں کے سامنے ہیں۔

رنگلہ کے لوگوں کو صرف جلسہ جلوس کامیاب کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جائے بلکہ قیادت اس دفعہ اعتماد کرے ٹکٹ دے تو یہ سیٹ راجہ فاروق حیدر اور میاں نوا ز شریف کو تحفہ میں دوں گا۔ راجہ آصف علی سمیت کسی امپورٹڈ امیدوار کو اوپر سے نہیں آنے دیں گے۔ راجہ آصف علی خان کو 1996ء میں رنگلہ میں لوگ داخل نہیں ہونے دے رہے تو میں نے راجہ خالد اشرف مرحوم اور اُن کے درمیان معاملات طے کروائے تھے جو لوگ آج حق پرست گروپ کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں میں کہنا چاہتا ہوں کہ حق پرست گروپ کا سارا کرتا دھرتا میں تھا لیکن میں نے کبھی 20، 25ہزار کی نوکری کی خاطر اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔

کبھی پی آر او یا کوئی اور نوکری نہیں لی ہمیشہ عوام کی حق کی بات کرتا رہا ۔ رنگلہ کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں آج ایک ایک کلومیٹر روڈز ایسی جگہ پر دی جا رہی ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں چھپڑیاں روڈ 5کلومیٹر روڈ دھیرکوٹ اور جہالہ کی طرف سے کچی ہے لیکن درمیان میں 1کلومیٹر روڈ کس مقصد کے لیے دی گئی ہے ۔لوگوں کو بے وقوف نہ بنایا جائے مسلم کانفرنس سے کوئی اتحاد کے لیے تیار نہیں ہے۔

ن لیگ سے اتحاد کی خبریں اپنی ڈبوتی ناؤ کو بچانے کی کوشش ہے ۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصا ف بھی مسلم کانفرنس سے اتحاد نہیں کرے گی۔ اس دفعہ عباسی بلٹ سے لوگ زیادہ تعداد میں ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے راجہ افتخار ایوب، ایس پی ریاض عباسی، راجہ اشراف خان سمیت سارے لوگوں پریس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن وہ نہیں آئے اپنی کوئی مجبور ی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ جمہوری پارٹی ہے اس میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں ۔ راجہ وقار نذیر نے مزید کہا کہ سکندر حیات کا نوکر جاوید بڈھانوی سکندر حیات کے خلاف بیان بازی سے اجتناب کرے ۔ نکیال واقعہ کا اصل مجرم چوہدری عبدالمجید ہے اگر ہماری قیادت کے خلاف زبان بند نہ ہوئی تو ہم زبانیں کھنچ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ میں رنگلہ کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ عام کریں گے اور یہ جلسہ ایسا ہو گا کہ راجہ فاروق حیدر نے پورے آزاد کشمیر میں ایسا جلسہ نہیں کیا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد مسلم کانفرنس میں رہے تو میں اُن کی مخالفت کرتا رہا لیکن میرے والد ہمیشہ جماعتی ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے رہے تو اُس وقت ہمارے ہی لوگ کہتے تھے کہ غفار خان ہی ٹھیک ہے ۔ مسلم کانفرنس نے گذشتہ 60سالوں میں کچھ نہیں کیانہ دھیرکوٹ کوہالہ روڈ بن سکی نہ ہسپتال بن سکا آج جو چھوٹی چھوٹی سکیمیں دے کر لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

چوڑ کے مقام پر ایسی جگہ مشینز لگائی گئی ہیں جس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ میرا حق ہے اور میں اگر نتائج نہ دے سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ۔ اجارہ داری قبول نہیں اور نہ اجارہ داری کو قبول کر سکتے ہیں ہمارے بلٹ کے لوگوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور فائدہ کوئی اور اٹھاتا رہا اب ووٹ دیں گے نہیں بلکہ ووٹ لیں گے اب زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رنگلہ اور کوٹلی کی بجلی بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی بند ہو جاتی ہے اس کا نوٹس لیا جائے ورنہ لوگ راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ راجہ گل افسر مرحوم کی بیوہ کو مستقل نوکری دی جائے اور اُسے مراحات دی جائیں۔راجہ وقار نذیر کو رنگلہ سے جلوس کی شکل میں دھیرکوٹ لایا گیا جگہ جگہ بینر اور وپوسٹر اویزاں کئے گئے تھے پرتپاک استقبال کیا گیا رنگلہ سے لے کر دھیرکوٹ تک مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور راجہ فاروق حید رکے نعروں کی گونج تھی اس موقع پر سیکرٹری راجہ علی احمد خان ودیگر رنگلہ کی عیور عوام نے بھرپور شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگائے اس موقع پر راجہ ندیم ‘ خالد سیاب‘ راجہ وقاص‘ راجہ ارشد‘ عمر فاروق ایڈووکیٹ‘ ودیگر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

راٹھور

متعلقہ عنوان :