کسی کو احتساب کمیشن کے پر کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف مزاحمت کرینگے ،عمران خان
ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا موثر نظام ناگزیر ہے عمران خان کا پختونخوا میں بلا امتیاز اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک احتسابی نظام کے موثر نفاذ کے عزم کا اعادہ ، احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی کی تشکیل دینے کا اعلان
ہفتہ 20 فروری 2016 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے خلاف دھمکی آمیز لہجے اور بیانات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگرچہ تحریک انصاف مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے مابین مک مکا کے نتیجے میں چیئرمین نیب کی تقرری کی شدید ناقد رہی ہے، تاہم اس کا ہرگز مطلب نہیں کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور حکومتی جماعت کے وزراء اپنی جماعت کے بدعنوان عناصر کو احتساب سے بچانے کیلئے چیئرمین نیب اور ان کے ادارے کے حکام کو ہراساں کریں اور دھمکی آمیز بیانات کا سہارا لیں، ملک سے بدعنوانی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا موثر نظام ناگزیر ہے، تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور کسی کو احتساب کمیشن کے پر کاٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اس کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.