بہارہ کہو قتل کیس، شوہر کی قاتل بیوی کو دیگر ملزموں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 20 فروری 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) عدالت نے بہارہ کہو قتل کیس میں شوہر کی قاتل بیوی کو دیگر ملزموں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تھہیم نے شوہر کو آشنا ابرار حسین اور اس کے ساتھی سائیں طارق کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی بیوی زرینہ بیگم کے مقدمے کی سماعت کی تھانہ بہارہ کہو کے تفیشی افسر ارشد نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ اور اس کے دونوں ساتھیوں کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جس کے دوران ملزمان نے اعتراف کرلیا کہ انہوں نے زرینہ بی بی کے ساتھ مل کر اس کے شوہر اصغر علی رانا جو کہ سرکاری ملازم تھا اس کو غسل خانے میں نہاتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے لہذا ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجا جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو چار مارچ کو حتمی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے (ر اش د )

متعلقہ عنوان :