بھارتی ریاست ہریانہ:جاٹ برادری کا نچلی ذاتوں کیلئے سرکاری ملازمتوں کے مختص کوٹہ میں اضافہ کے حق میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا،احتجاج میں 7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،9اضلاع میں حالات بے قابو ہوگئے،مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم،مظاہرین نے شہر کو جانیوالی سڑکیں کھود دی،ٹول پلازے،موٹر سائیکلیں ،اسکولز،پولیس اسٹیشنز،پٹرول پمپس اورریلوے اسٹیشنز پر کھڑی ٹرینوں کو آگ لگا دی گئی، کرفیو نافذ ‘ فوج کی 12بٹالین کو تعینات ‘ 3300بھارتی فوجی پہنچ گئے،سکیورٹی فورسز کی طرف سے فلیگ مارچ کی جارہا ہے۔
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 فروری 2016 20:30
روہتک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2016ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں جاٹ برادری کا سرکاری ملازمتوں کے کوٹہ میں اضافے کے حق میں جاری احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ احتجاج میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں. ہریانہ کے شہر روہتک سے شروع ہونے والا معمولی سااحتجاج ہریانہ سے دہلی تک پھیل گیا ہے۔جاٹ برادری کے احتجاج کی شدت کے سامنے حکومت اور بھارتی سکیورٹی فورسز بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔
جس کے باعث نریندر مودی سرکار نے سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کو احتجاج سے باز رکھنے کیلئے گولی مارنے کا حکم جاری کر دیا ہے اورچار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکومت نے جاٹ برادری کے احتجاج کی شدت کو کم کرنے کیلئے ریاست میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک،انٹرنیٹ سروس معطل کرنے سمیت موبائل فونز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.