شہریوں سے نقدی‘ موبائل اور پرس چھیننے کے ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 20 فروری 2016 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے شہریوں سے نقدی‘ موبائل فون اور پرس چھیننے کے مقدمے میں ملزم کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ہفتے کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ جواد حسین عادل نے شہریوں سے نقدی موبائل چھیننے کے کیس کے ملزم امجد خان کے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران تھانہ مارگلہ کے تفتیشی افسر محمد نواز نے عدالت کو بتایا کہ ملزم امجد خان جو کہ پشاور کا رہائشی ہے شہریوں سے نقدی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس ملزم کے خلاف تھانہ امرگلہ میں دفعہ 379 کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے ملزم کو 19 فروری کو گرفتار کیا گیا ہے لہذا ملزم سے موبائل فونز اور نقدی برآمد کرنا ہے جس کیلئے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریماند منظور کیا جائے ۔

عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ مارگلہ پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :