بوم بوم آفریدی کی ’’سپر فین‘‘ عرشی نے پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 20 فروری 2016 21:32

بوم بوم آفریدی کی ’’سپر فین‘‘ عرشی نے پاکستان آنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کی ’’محبت‘‘ میں بے باک بیانات دینے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان ایک بار پھر منظرعام پر آ گئی ہیں لیکن اس بار انہوں نے کچھ اور نہیں بلکہ پاکستان آنے کا ہی اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے پاکستان آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں عرشی خان شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ’’ میں بہت جلد پاکستان آ رہی ہوں، تمہارے لئے اور تم سے ملنے اور اس کے ساتھ میں اپنا کام بھی کرنے والی ہوں۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور پاکستان آنے کیلئے بہت خوش ہوں۔