افغانستان کی اومان کیخلاف فتح‘ہانگ کانگ کیخلاف میچ جیت کر ایشیا کپ کوالیفائی کرنے کے امکانات

ہفتہ 20 فروری 2016 21:32

افغانستان کی اومان کیخلاف فتح‘ہانگ کانگ کیخلاف میچ جیت کر ایشیا کپ ..

فتح اﷲ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) افغانستان نے اومان کیخلاف میچ میں بمشکل فتح حاصل کر کے ایشیا کپ کوالیفائی کرنے کی امیدیں برقراررکھیں۔ اس میچ میں پہلے کھیل کر اومان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں پر حاصل کر لیا۔واضح رہے کہ اگر افغانستان یہ میچ ہار جاتا تو وہ ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہتا۔ اب بھی اگر افغانستان ہانگ کانگ کیخلاف میچ میں کامیاب نہ ہوا تو وہ ایشیا کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :