لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے پولو سیزن میں بہترین ٹورنامنٹس پر اظہار مسرت

ہفتہ 20 فروری 2016 21:34

لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے پولو سیزن میں بہترین ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے پولو سیزن میں بہترین ٹورنامنٹس پر خوشی کا اظہار کیا۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں پولو کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ پولو لاہوریوں کی پہچان ہے۔ جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں گے۔

علی ملک نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پولو سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیموں میں جیتنے کا جنون میچز کو دیکھ کر ہوتا ہے۔ ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ ہائی گول ایونٹ جیتے تا کہ قائداعظم کپ میں بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ جواد ملک کا کہنا تھا کہ پولوکے دلچسپ مقابلے دیکھنے کیلئے لاہوریوں کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پولو لاہور کی پہچان ہے۔ عمر نیازی کا کہنا تھا کہ پولوکے کھیل کی وجہ سے باہر کے ملکوں سے لوگوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے لاہور آتی ہے۔ آغا نجیب کا کہنا تھا کہ پولو میں سپانسرز کا بہت اہم کردار ہے۔ سپانسرز کی وجہ سے اس کھیل میں بہت جان پڑتی ہے۔ انہوں نے رائل ریذیڈنیشیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایبک کپ سپانسر کیا۔

متعلقہ عنوان :