جماعتی ٹکٹ کے لیے اپلائی یا اس کی خواہش رکھنا تمام مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کا حق ہے ،راجہ فاروق حیدر

ہفتہ 20 فروری 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی ترجما ن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتی ٹکٹ کے لیے اپلائی کرنا یا اس کی خواہش رکھنا تمام مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کا حق ہے لیکن پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی کردار کشی اور بیان بازی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

چونکہ انتخابات کا وقت قریب آن پہنچا ہے لہٰذا تمام مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعتی مضبوطی کیلئے کام کریں ایک دوسرے کے عزت نفس کا خاص خیال رکھیں بصورت دیگر جماعتی ڈسپلن کیخلاف ورزی کرنے والے عہدیداران کو جماعتی ٹکٹ کیلئے اپلائی کرنے کے حق سے محروم کر دیا جائیگا۔ ۔