اولمپکس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرونگی: یاسمین خان

امریکہ میں کئی ٹائٹل جیتے، تائی کونڈو میں بڑوں بڑوں کو چت کیا لیکن یاسمین نے پہلی بار ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی

ہفتہ 20 فروری 2016 22:32

اولمپکس میں بھی پاکستان کا نام روشن کرونگی: یاسمین خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) امریکہ میں کئی ٹائٹل جیتے، تائی کونڈو میں بڑوں بڑوں کو چت کیا لیکن یاسمین نے پہلی بار ساوٴتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کو واحد گولڈ میڈیل جتوانے والی یاسمین خان نے فائنل فائٹ میں نیپال کو شکست دی۔

(جاری ہے)

گولڈ اور براوٴنز میڈلسٹ خواتین فائٹرز کے لئے کراچی میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

وطن کی محبت میں یاسمین خان نے اولمپکس میں بھی پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کی ٹھان لی۔ ساتھی براوٴنز میڈلسٹ فائٹرز کا کہنا ہے کہ یاسمین کا تجربہ ہم سے زیادہ ہے، اگلی بار سونے کا تمغہ حاصل کریں گے۔یاسمین خان پرعزم ہیں کہ پاکستان میں لڑکیوں کو صحیح تربیت ملے تو یہ بھی بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :