وزیر خزا کی زیر صدارت پاکستان بیورو شماریات کی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

مارکیٹ میں ایس پی آئی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے، سخت مانیٹرنگ سے اکثر اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں یا استحکام میں ہیں،چیف شماریات کی افراط زر کے حوالے بریفنگ

ہفتہ 20 فروری 2016 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان بیورو شماریات کی چھ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے اجلاس منعقد ہوا ۔ چیف شماریات آصف باجوہ نے وزیر خزانہ کو ملک میں مہنگای کے موجودہ رجحان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں ایس پی آئی کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور وفاقی اور صوبائی لیول کی انتظامیہ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں اکثر اشیاء کی قیمتیں یا تو کم ہوگئی ہیں یا استحکام میں ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان بیورو شماریات کے حکام کو ہدایت کی کہ افراط زر کے حوالے سے ڈیٹا اور معاشی اعشاریے کے حوالے سے ڈیٹے کو اپ ڈیٹ کریں اور عام عوام تک معلومات پہنچانے کیلئے اس کی اشاعت بھی کروائیں۔ وفاقی وزیر نے جدید ٹکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے بتدریج سروے منعقد کروائے جائیں تاکہ حاصل ہونے والے ڈیٹا کی صحیح معلومات کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور بیورو شماریات کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :