پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 112رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 20 فروری 2016 22:37

پاکستان سپر لیگ ، کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 112رنز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار20فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں کراچی کنگز کے اسلام آباد یونائیٹڈکو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں جاری میچ میں کراچی کنگز نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم ان کے ابتدائی 4کھلاڑی 39رنز کے سکور پر پوویلین لوٹ گئے ۔لینڈل سمنز 19،,ویسلز 1، شعیب ملک 0اور افتخار احمد 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

کپتان روی بوپارہ نے ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ریان ٹین ڈسکاٹے کے ساتھ مل کر 5ویں وکٹ کیلئے 49رنز جوڑے ،بوپارہ 37رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کا شکار بنے۔ٹین ڈسکاٹے بھی بوپارہ کی جدائی برداشت نہ کرسکے اور اسی اوور میں سمیع کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔عماد وسیم 6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر بھی پہلی ہی گیند پرچھکا مارنے کی کوشش میں پوویلین لوٹ گئے ۔ محمد عامر 5رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹیں کھو کر 111رنز سکور کیے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5شکار کیے ، انکے علاوہ رسل نے 2جبکہ عرفان اور بدری نے 1،1شکار کیا ۔