پٹھانکوٹ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے تفتیش نہیں ہو سکتی ، بھارت نے پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کاالزام پاکستان پر عاید کیاہے ، عبدالقادر بلوچ
پٹھانکوٹ واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کا مطلب تفتیش کا آغاز ہے ،امید ہے بھارت پٹھانکوٹ جانے والی پاکستان ٹیم کی معاونت کرے گا، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 20 فروری 2016 22:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اس کا مطلب ہے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، امید ہے بھارت پٹھانکوٹ جانے والی پاکستان ٹیم کی معاونت کرے گا ۔ وفاقی وزیر سیفران و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے تفتیش نہیں ہو سکتی ، بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی ۔
وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کا پٹھانکوٹ معاملے پر رد عمل تسلی بخش ہے ، پٹھانکوٹ واقع کی ایف آئی آر درج کرنے کا مطلب تفتیش شروع ہو گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پٹھانکوٹ جانے والی پاکستان ٹیم کی بھارت معاونت کرے گا ۔ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات پاکستان میں کرنا ہمارے اپنے بھی مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج اب دہشتگردوں کے صفائے کا فیصلہ کر چکی ہے اور ضرب عضب تمام دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔ یہ وہی دہشتگرد ہیں جو انڈیا میں بھی حملے کرتے ہیں اور پاکستان میں بھی جی ایچ کیو پر انہوں نے حملہ کیا ۔ پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی اور پٹھانکوٹ واقع کی ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے تفتیش نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ طے کر رکھا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ چاہے ایران ہو ، افغانستان ہو یا انڈیا ہم کسی ملک کے خلاف بھی اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پٹھانکوٹ واقع کی تحقیقات ہم خلوص نیت کے ساتھ کرینگے اور بھارت کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے غیر ریاستی عناصر کسی بھی اور ملک میں کاروائی کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.