فضائی کمپنیوں کے ایسے راز جو کوئی ظاہر نہیں کرتا۔ مسافر ہوشیار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 فروری 2016 00:12

فضائی کمپنیوں کے ایسے راز جو کوئی ظاہر نہیں کرتا۔ مسافر ہوشیار

فضائی سفر کی صنعت سے وابستہ ایک سابقہ ملازمہ نے فضائی سفر اور فضائی کمپنیوں کے بارے میں کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے، جس کے بارے میں کوئی فضائی کمپنی کبھی بات نہیں کرتی۔
اس ملازمہ نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ائیر لائن کے دئیے گئے کھانے اور ساتھ بیٹھے ہوئے مسافر سے محتاط رہیں۔کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ مسافروں کو ساتھ بیٹھے دوران سفر مرجانے والے مسافر کی کیفیت کے بارے میں کچھ علم نہیں ہوتا۔

اس ملازمہ کا کہنا ہے کہ مسافر جو کافی بڑے خوش ہو کر پیتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ انتہائی گندے پانی سے بنائی گئی ہو۔دوران پرواز پیش کیا جانے والا کھانا بھی کئی بار صحت کے لیے مضر ہوتا ہے۔
فضائی کمپنی سے جڑی سابقہ ملازمہ ایلیسن کا کہنا ہے کہ چائے اور کافی بنانے کے لیے جو پانی استعمال کیا جاتا ہے وہ ٹینک میں سٹور کیا جاتا ہے، ٹینک کی صفائی کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی اور پانی میں بڑی مقداار میں بیکٹریا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلیسن نے مسافروں کو نصیحت کی کہ دوران پرواز صرف وہی کھانا کھائیں جو باقاعدہ سیل بند ہو۔ایلیسن نے مسافروں کو بتایا کہ ایل ایس جی سکائی شیفس دنیا میں ائیرلائنز کو کھانا فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کمپنی پر خراب کھانےاور صحت کے اصولوں کی پاسداری نہ کرنے پر جرمانہ ہوتا رہتا ہے۔
ایلسن نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ کھانا کھانے سے پہلے اپنی ٹرے کو اینٹی بیکٹریل ٹشو یا رومال سے صاف کریں۔ایلسن نے بتایا کہ لوگ طبعیت خراب ہونے پر ٹرے میں الٹیاں تک کر دیتے ہیں مگر فضائی کمپنیوں کی طرف سے انہیں صحیح طرح صاف بھی نہیں کیا جاتا ہے۔