تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، اگلے میچ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنیکی کوشش کرینگے: مصباح الحق

muhammad ali محمد علی اتوار 21 فروری 2016 00:27

تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا، اگلے میچ میں بھی اچھا کھیل پیش ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری۔2016ء) مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ اگلے میچ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فتح کیساتھ ہی اسلام آباد یونائیتڈ نے ٹورنامنٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

فتح حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیتڈ کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اگلا میچ پشاور زلمی کیساتھ ہے جو کافی مشکل ہو گا۔ اگلے میچ میں بھی شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔