بچپن میں مجھے بوجھ تصورکیا جاتا تھا‘اداکارہ کنگنا رناوت

اپنے بل بوتے پر آگے بڑھی اور والدین کے اس خیال کو غلط ثابت کیا

اتوار 21 فروری 2016 11:56

بچپن میں مجھے بوجھ تصورکیا جاتا تھا‘اداکارہ کنگنا رناوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) اداکارہ کنگنا رناوت اپنی بے باک رائے اور ایمان دارانہ بیانات کے لیے مشہور ہیں۔ چاہے بات انڈسٹری میں ان کے کام کے بارے میں ہو یا پھر تعلقات اور رشتے کنگنا سیدھی بات کرنے میں یقین رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی روزنامے سے بات چیت کے دوران کنگنا نے بتایا کہ بچپن سے انھیں یہ بتایا جاتا رہا کہ وہ ایک بوجھ ہیں لیکن انھوں نے اپنے والدین کے اس خیال کو غلط ثابت کرتے ہوئے خود کو کبھی بھی بوجھ تصور نہیں کیا اور اپنے بل بوتے پر آگے بڑھتی گئیں۔

جب وہ بالی وڈ میں آئیں تو ان کی انگریزی کا مذاق بنایا گیا، لوگوں کا منھ بند کرنے کے لیے انگریزی سیکھی تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکیں۔ ویسے کنگنا کا یہی انداز اور ان کے پختہ ارادے انھیں بالی ووڈ کی ’’کوئین‘‘ کے خطاب کا حقدار بناتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :