سلمان کی نئی ہیروئن لولیا بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

سلمان خان نے اپنی دوست لولیا کو ہندی سکھانے کے لیے استاد کا بندوبست بھی کیا ہے

اتوار 21 فروری 2016 12:02

سلمان کی نئی ہیروئن لولیا بھی بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے رابن ہڈ ایک بار پھر ایک نئی ہیروئن کی قسمت چمکانے نکلے ہیں۔خبر ہے کہ سلمان کی دوست لولیا بالی ووڈ میں انٹری کی تیاری کر رہی ہیں اور اب انھیں ہندی سکھانے کے لیے سلمان خان نے استاد کا بندوبست بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہندی سکھانے کا مقصد بالی ووڈ میں نہیں بلکہ خان فیملی میں انٹری کی تیاری ہے کیونکہ لولیا ہندی بولنے کے معاملے میں صفر ہیں اور خان فیملی کی تقریبات میں زبان نہ آنے کے سبب الگ تھلگ رہتی ہیں۔ جہاں تک غیر ملکی حسیناؤں کو ہندی سکھانے کا تعلق ہے اس میں تو دبنگ خان نے اب تک پی ایچ ڈی کر لی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :