فجی سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، تیز ہواؤں سے تباہی ، ایک شخص ہلاک

اتوار 21 فروری 2016 12:24

فجی سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، تیز ہواؤں سے تباہی ، ایک شخص ہلاک

سوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) بحرالکاہل کے جزیرے فجی کے ساحل سے سمندری طوفان ونسٹن ٹکرا گیا، 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچادی،گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، طوفان کے باعث فجی میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے بھی ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

ونسٹن نامی طاقتور طوفان سے دارالحکومت سوا میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ملک بھر میں ونسٹن طوفان کے پیش نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

فجی کے وزیر اعظم نے عوام کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ فجی میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لئے ساڑھے 7سو سے زائد سینٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :