خلا باز بننے کی خواہش رکھنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

اتوار 21 فروری 2016 12:39

خلا باز بننے کی خواہش رکھنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں بتدریج ..

واشنگٹن ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ ناسا نے کہا ہے کہ خلا باز بننے کی خواہش رکھنے والے امریکی شہریوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ناسا کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ 2017ء کیلئے 18300 شہریوں نے خلا باز بننے کیلئے درخواستیں دائر کی ہیں۔ 2012ء میں ناسا کی طرف سے خلا بازوں کی درخواستیں طلب کئے جانے کے بعد یہ تعداد اب تین گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 1978ء میں 8000 امریکی شہریوں نے خلاف باز بننے کی درخواستیں جمع کرائی تھی۔ ناسا نے گزشتہ سال دسمبر میں2017ء کیلئے شہریوں سے درخواستیں طلب کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :