پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن بنایا گیا

اتوار 21 فروری 2016 12:50

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبانوں کا عالمی دن بنایا گیا

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اتوار کو مادری زبانوں کا عالمی دن بنایا گیا ۔نومبر 1999 ء میں یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس نے 21فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پنجابی ، سندھی ، سرائیکی ، اردو ، پشتو،بلوچی او ربراہوی سمیت کئی زبانیں بولی جاتی ہیں ۔اتوار کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں ادبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرامز ، سیمینارز اور واکس منعقد کی گئیں جبکہ ذرائع ابلاغ نے بھی اس دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کئے ۔

متعلقہ عنوان :