مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 26 فروری کو ہو گا

وزیر اعظم صدارت کریں گے، کابینہ ڈویژن نے اجلاس کا ایجنڈا تیار کر لیا

اتوار 21 فروری 2016 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف 26 فروری کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے کابینہ ڈویژن نے اس اجلاس کا ایجنڈا ابھی تیار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی قانون کے مطابق اس کونسل کے ممبرز ہیں اجلاس میں پاک چائینہ اقتصادی راہداری ، قومی مالیاتی ایوارڈ پر نظرثانی اور سالانہ ترقیاتی فنڈز کی تعمیر سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کئی اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :