لندن میں برطانوی ڈیزائنر ہولی فلٹن کے موسم خزاں کے ملبوسات کی شاندار نمائش

اتوار 21 فروری 2016 13:28

لندن میں برطانوی ڈیزائنر ہولی فلٹن کے موسم خزاں کے ملبوسات کی شاندار ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء ) لندن میں جاری فیشن ویک میں برطانوی ڈیزائنر ہولی فلٹن کے موسم خزاں کے حسین ملبوسات کی نمائش کی گئی جہاں ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرکر خاضرین سے خو ب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری فیشن ویک کے دوسرے روز مشہور برطانوی ڈیزائنر ہولی فلٹن کے ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے گئے، خوبرو ماڈلز گہرے رنگوں کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے ، میچینگ بیگز ہاتھوں میں تھامے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور حاضرین سے خوب داد وصول کی، اس سال دنیا بھر سے 83 فیشن ڈیزائنرز لندن فیشن ویک میں حصہ لے رہے ہیں، لندن فیشن ویک22 فروری تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔

متعلقہ عنوان :