پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح میں دھند چھائی رہے گی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

اتوار 21 فروری 2016 13:46

پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح میں دھند چھائی رہے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح میں دھند چھائی رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ٗپارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ، اسکردو اور ہنزہ میں منفی 3 ،گوپس ،کالام، قلات ، بگروٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی میں کم سے کم حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ٗ لاہور 10 ٗپشاور 8 ٗ اسلام آباد میں 7 ٗ مظفر آباد 6 ٗمری 5 اور کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ٹھٹھہ ٗ مٹھی اور چھور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے -

متعلقہ عنوان :