بان کی مون نے شام میں سعودی عرب اور ترکی کو فوجی مداخلت کرنے سے خبردار کردیا

اتوار 21 فروری 2016 13:51

بان کی مون نے شام میں سعودی عرب اور ترکی کو فوجی مداخلت کرنے سے خبردار ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں سعودی عرب اور ترکی سمیت کسی بھی ملک کو فوجی مداخلت کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب شام کے بحران کے حل کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں فوجی آپشن کی باتیں کسی طور پرسود مند ثابت نہیں ہوسکتیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بان کی مون نے سلامتی کونسل کے نام اپنے ایک خط میں لکھا ہے کہ شام کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا، جبکہ ایسے وقت میں جب شام کے بحران کے حل کی غرض سے مذاکرات جاری ہیں فوجی آپشن کی باتیں کسی طور پرسود مند ثابت نہیں ہوسکتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ شام کے بحران کو فوجی طریقے سے اگر حل کرنے کی کوشش کی گئی تو مزید شامی شہریوں کے قتل عام کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فوجی آپشن کے استعمال کے نتیجے میں داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ مضبوط ہو جائینگے اور انہیں اپنی سرگرمیاں بڑھانے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :