ایان علی ای سی ایل کیس پر محفوظ فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

اتوار 21 فروری 2016 14:10

ایان علی ای سی ایل کیس پر محفوظ فیصلہ رواں ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے رواں ہفتے سپرماڈل ایان علی کی جانب سے نام ای سی ایل سے خارج کرنے بارے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ایان علی کے وکیل سردار لطیف خان کھوسہ نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ ایان علی کے مقدمے میں وہ پرامید ہیں فیصلہ ان کے حق میں آئے گا جس دن فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا بنچ کے ریمارکس اور سوالات کے بعد کسٹم حکام اور ان کے وکلاء نے ہمیں مبارک باد تک دے دی تھی ایان علی کو دبئی جانے کی اجازت ملنا بہت ضروری ہے کیونکہ ان کی ماہ کی طبیعت ان دنوں سخت خراب ہے ۔

متعلقہ عنوان :