گوگل ٹرانسلیٹ کی مزید 13زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف،سندھی اور پشتو شامل

اتوار 21 فروری 2016 14:20

گوگل ٹرانسلیٹ کی مزید 13زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف،سندھی اور ..

نیویارک۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) گوگل ٹرانسلیٹ کی مزید 13زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں دنیا انٹرنیٹ میں سما گئی ہے، وہیں مختلف رہن سہن اور زبانیں بولنے والے افراد ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمہ کرنے والی مختلف ایپس سے باآسانی کسی بھی زبان کا ترجمہ کر کے لوگوں سے نہ صرف رابطہ کیا جا سکتا ہے بلکہ دیگر معلومات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اسی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں گوگل ٹرانسلیٹ نے سندھی اور پشتو سمیت 13مزید زبانوں میں ترجمے کی سہولت متعارف کروا ئی ہیں۔اب صارفین 103مختلف زبانوں کا ترجمہ کر سکتے ہیں،واضح رہے سندھی ایک ایسی زبان ہے جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی بولی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :