مسلم لیگ(ق) نے پارٹی کی پنجاب میں تمام تنظیمیں تحلیل کردیں

اتوار 21 فروری 2016 14:41

مسلم لیگ(ق) نے پارٹی کی پنجاب میں تمام تنظیمیں تحلیل کردیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) مسلم لیگ قائد اعظم نے پارٹی کی پنجاب میں تمام تنظیمیں تحلیل کردیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق نے پنجاب میں ہرسطح کی تنظیمیں تحلیل کردی ہیں جس کے بعد موجودہ عہدیداروں کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے صوبائی اور ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :