آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے شیڈیول کے حوالے سے تمام جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

اتوار 21 فروری 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے شیڈیول کے حوالے سے تمام جماعتوں کے سربراہوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں پر مشتمل اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں آئندہ الیکشن کی تاریخ اور انتظامی امور سے متعلق تجاویز پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفی مغل نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے امور کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے دفتری امور کا جائزہ لیں گے جبکہ انہوں نے آئندہ انتخابات کے شیڈول کے حوالے سے رواں ہفتہ سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن شیڈیول ،انتخابی فہرستوں،اور الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے یا نہ ناکرانے سے متعلق سیاسی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی جبکہ سیاسی جماعتوں کی مشاور ت سے حساس ترین حلقوں کی سول آباد ی سے اسلحہ واپس لینے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔