خوابوں کی تکمیل کیلئے محنت پر یقین رکھتی ہوں، رانی مکھر جی

اتوار 21 فروری 2016 15:44

خوابوں کی تکمیل کیلئے محنت پر یقین رکھتی ہوں، رانی مکھر جی

ممبئی ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وہ خوابوں کی تکمیل کیلئے صرف محنت پر یقین رکھتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ ماضی میں بھی انہوں نے معیاری فلمیں کیں اور آئندہ بھی کوئی معیاری فلم ملی تو کام کریں گی ۔

(جاری ہے)

رانی مکر جی نے کہا کہ انھوں نے سخت محنت کی وجہ سے آج تک جو چاہا ہے اسے حاصل کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ وہ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کیلئے صرف سخت محنت پر یقین رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے انتہا تنقید کے باوجود انکا شمار انڈسٹری کی کامیاب اداکاراوٴں کی صف میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریباً تمام ہیروز کے ساتھ کام کرچکی ہیں مگر سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا اور ہماری کئی فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔