اپنے والد کی سوانح حیات پوری نہیں پڑھ سکتی،سونا کشی سنہا

اتوار 21 فروری 2016 15:44

اپنے والد کی سوانح حیات پوری نہیں پڑھ سکتی،سونا کشی سنہا

ممبئی۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) بالی وڈ ادکارہ سونا کشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ حال میں شائع ہونے والی اپنے والد اداکار شتروگھن سنہا کی سوانح حیات پوری نہیں پڑھ سکتی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے والد کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے ابتدائی چند باب پڑھے ہیں تاہم وہ مزید پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف اس لئے اس کتاب کو پورا نہیں پڑھنا چاہتیں کیونکہ والدین کی زندگی کے چند راز انکی اولاد کی آنکھوں سے اوجھل ہی رہنے چاہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انھوں نے والد کے بچپن اور لڑکپن کے وقت تک کا حصہ پڑھا ہے۔ اداکار کی اہلیہ پونم کا کہنا ہے وہ اس کتاب کو مکمل طور پر پڑھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انکاکہناہے کہ جب سے انہوں نے شوہر کی سوانح حیات کو پڑھنا شروع کیا ہے انھیں لگتا ہے ان کے شوہر درحقیقت بالکل الگ شخصیت کے مالک ہیں۔