مالی سال 2014-15 ء میں متحدہ عرب امارات کو بڑے گوشت کی ملکی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

موجودہ حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی

اتوار 21 فروری 2016 15:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 فروری۔2016ء) گزشتہ مالی سال 2014 -15 ء کے دوران متحدہ عرب امارات کو بڑے گوشت کی ملکی برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ٗ دوران سال 43.61 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں ٗ مالی سال 2012-13 ء کے دوران 35.

(جاری ہے)

1 ملین ڈالر مالیت کا بڑا گوشت یو اے ای کو برآمد کیا گیا تھا وزرات تجارت کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت 2013 ء کے مقابلے میں گوشت برآمد کرنے والے مقامی ادراروں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ـ انہوں نے کہا کہ گوشت کی برآمدات کے فروغ سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی ـ۔

متعلقہ عنوان :