پی ایس ایل: فائنل کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 16:19

پی ایس ایل: فائنل کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈئیٹرزکے مدمقابل ہوں ہوگا، اس کا فیصلہ آج تیسرے پلے آف میں ہوجائےگا ، جہاں اسلام آباد یونائٹیڈ ،پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پہلے پلے آف میں سنسنی خیز مقابلے کےبعد جیتنے والی کوئٹہ گلیڈئیٹرز ٹیم آرام کرہی ہے ، لیکن ایونٹ کی دو ٹیمیں پشاور زلمے اور اسلا م آباد یونائیڈ کے لئے صورتحال اتنی آسان نہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں مصباح کی یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی ٹھکانے لگا کر سپر لیگ فائنل ریس سے تو باہر کردیا ، مگر آج بڑا مقابلہ ہے ، جہاں شاہد آفریدی کی زلمی مخالف پر ظلم ڈھانے کے لئےتیار ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے پلے آف میںفائنل کا ٹکٹ کس کو ملے گا،فیصلہ اسلا م آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان آج رات ہوجائے گا۔ شاہد آفریدی پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلے گی جبکہ مصباح کے ارادے بھی کم نہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسلا م آباد یونائٹیڈ صرف میچ جیتنےکے لئے میدان میں اترے گی۔

متعلقہ عنوان :