وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

شام ، مصر ، یمن ، افغانستان ، جبوتی ، اُردن ، سوڈان او رلبنان سے ماہرین کی شرکت

اتوار 21 فروری 2016 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء ) وزارت قومی صحت کے زیر اہتمام ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے ایک پانچ روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد جس میں شام ، مصر ، یمن ، افغانستان ، جبوتی ، اُردن ، سوڈان او رلبنان سے ماہرین شرکت کررہے ہیں ۔پاکستان کے چاروں صوبوں سے ماہرین اس ورکشاپ میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس ورکشاپ میں بین الاقوامی ماہرین بچوں میں شدید غذائی قلت سے متعلق معلومات فراہم کرینگے اور دیگر ملکوں کے تجربات کی روشنی میں پاکستان کے ماہرین سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرینگے ۔

پاکستان میں بچوں میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد سارے ریجن میں زیادہ ہے چونکہ آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہونے کے سبب اور یہاں کے موجودہ اقدامات کی روشنی میں پاکستان میں گذشتہ دس سالوں میں ابھی تک اس مخصوص سلسلے میں خاطر خواہ کمی نہیں لا سکی ہے ۔

(جاری ہے)

اس لئے اس طرح کی بین الاقوامی ورکشاپ پاکستانی ماہرین کو موقع فراہم کرے گی کہ یہاں کے حالات کے مطابق پالیسی تجاویز مرتب کی جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ایڈوائزر ڈاکٹر ایوب الجوالد نے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا پیغام پڑھ کر سنایا اور کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان وزارت قومی صحت سے مل کر ایکشن پلان تیار کرے گی جس کی رو سے صوبائی حکومتیں اپنی غذائیت کے پروگرام کو ترتیب دینگے ۔پروگرام کی میزبانی وزارت قومی صحت کی جانب سے قومی منیجر ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے غذائیت کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وزارت قومی صحت بین الاقوامی اداروں کی مدد سے پالیسی بنا کر صوبائی حکومتوں کو پیش کرے گی تاکہ غذائی قلت کے شکار بچے اور مائیں اس پروگرام کی توسط سے وہ تمام سہولیات اور علاج معالجہ حکومتی اداروں سے حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :