Live Updates

وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 فروری 2016 16:31

وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائردریافت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، صوبے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑیگی ‘ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے حکومت توجہ دے تو گیس باہر سے درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘ امریکی کمپنی خیبر پختونخوا میں 100ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہے‘ حکومت این او سی جاری کرے تاکہ امریکی کمپنی جلد کام شروع کرسکے۔

وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گیس کے ذخائردریافت کرنے کے لیے کے پی کے حکومت کو این او سی نہیں دے رہی وفاقی حکومت کو چاہیے کہ گیس اور تیل کے ذخائر ڈھونڈنے پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے جبکہ وفاقی حکومت ایل این جی معاہدوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، میاں صاحب ہر روز باہر کے دورے کر رہے ہیں اور حکومت نے 200ارب اورنج ٹرین پرضائع کیے اگر یہی پیسہ کے پی کے میں گیس پرخرچ کیاگیا ہوتا تو آج ملک گیس میں خودکفیل ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی کمپنی کے پی کے میں 100ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس لئے اجازت نہیں دے رہی کہ تحریک انصاف اگلا الیکشن نہ جیت جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں گیس کے ذخائر ختم ہورہے ہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم کے پی کے میں اتنی گیس ہے کہ باہر سے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، صوبے میں تیل کے وسیع زخائر موجود ہیں۔انہوں نے واضع کیا کہ 6مقامات پرگیس کے ذخائرکاپتا چلا ہے مگر وفاق نے تاحال کنوئیں کھودنے کیلئے ا قدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت آسمان تک پہنچ گئی ہے خیبر پختونخوا میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ پاکستان کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات