صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اتوار 21 فروری 2016 17:15
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آبادڈاکٹر احمد یوسف الدریویش سے پاکستان میں بوسنیا و ہرزوگوینا کے سفیر نیدم میکاروچ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔
دوران ملاقات بوسنیا کے سفیر نے امت مسلمہ کے لیے اسلامی یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جامعہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلم دنیا کے نوجوانوں کی بہترین تربیت کر رہی ہے ۔ انہوں نے اسلام کے پیغام امن کو عام کرنے کے لیے جامعہ کی طرف سے منعقد کی گئی کانفرنسوں اور سیمینار روں کے اقدام کی بھی تعریف کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہا کہ جامعہ تمام مسلم ممالک کی جامعات کے ساتھ باہمی تعلیمی تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اسلامی یونیورسٹی میں عالم اسلام کے بے شمار طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.