سچن ٹنڈولکر کے بعد ان کی سوانح حیات نے بھی نئے ریکارڈز قائم کر ڈالے

اتوار 21 فروری 2016 17:18

سچن ٹنڈولکر کے بعد ان کی سوانح حیات نے بھی نئے ریکارڈز قائم کر ڈالے

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء) عظیم بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24سالہ کرکٹ کیریئر کے دوران ان گنت ریکارڈ قائم کئے تھے مگر ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی سوانح حیات اب نت نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 6نومبر 2014ء کو ریلیز ہونے والی لیجنڈری بلے باز کی آٹو بائیوگرافی ”پلیئنگ اٹ مائی وے “نے پہلے ہی دن سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنایا تھا اور اب مذکورہ کتاب بیسٹ سیلنگ ہارڈ بیک بن چکی ہے۔ اشاعت کے بعد سے اب تک اس کتاب کی کی سوانح حیات کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جن سے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کے لگ بھگ آمدنی ہوئی ہے ۔