پیش بینی ، نگرانی ، تجزیہ کاری اور صارفین کے تحفظات کے ازالے کے طریقہ ہائے کار کے تحت پاکستان کے نجی اور سرکاری شعبہ کے 9 ادارے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں،مطالعہ
اتوار 21 فروری 2016 17:26
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) پیش بینی ، نگرانی ، تجزیہ کاری اور صارفین کے تحفظات کے ازالے کے طریقہ ہائے کار کے تحت پاکستان کے نجی اور سرکاری شعبہ کے 9 ادارے مشکل حالات کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔” اندھیرے میں روشنی کا چراغ : پاکستان میں نامناسب ماحول کے باوجود کامیاب ادارے “کے عنوان سے حال ہی میں ایک سٹڈی رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔
یہ سٹڈی دو پاکستانی سکالرز اکنامک پالیسی کنسلٹنٹ محمود علی ایوب اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید تراب علی نے کی ہے ۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق سماجی اور اقتصادی ترقی کی رفتار اور معیار کا انحصار اداروں میں مسائل کے حل کے سے مربوط ہے ۔(جاری ہے)
موٹروے پولیس ، ریسیکیو 1122، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، نادرا ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، ایدھی فاؤنڈیشن اور شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال کی کارکردگی کو قابل ستائش قراردیا گیا ہے ۔
سٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بنیادی مسئلہ پائیدار میکرو اکنامک استحکام اور غریب طبقات کیلئے خدمات کی فراہمی ہے جبکہ کمزور گورننس اور اداروں کی مسلسل کم ہوتی ہوئی استعداد کار بھی پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ کس طرح کچھ اداروں نے پاکستان میں موجود ادارہ جاتی مسائل کے باوجود بہترین خدمات سرانجام دی ہیں اور وہ ادارے اپنی خدمات کی فراہمی میں انتہائی کامیاب رہے ہیں اور انہوں نے شہریوں کی نظروں میں عزت کا مقام حاصل کیا ہے ۔ پیش بینی ، شفافیت ، مضبوط اور ویژنری قیادت ، اہل اور پرعزم انتظامیہ ، کام کرنے کے طریقہ کار ، حکومت اور نجی شعبہ سمیت مالکان کے ساتھ روابط ، غیر ملکی ڈونرز کی جانب سے بروقت مناسب مالیاتی اور تکنیکی معاونت اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنے جیسے اقدامات سے ان اداروں کی کارکردگی قابل فخر رہی ہے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے جس کی وجہ اس کے مربوط طریقہ کار ، نئے نئے نظریات اور شفافیت کا نظام ہے ۔ صرف سات سال کے قلیل عرصہ کے دوران بی آئی ایس پی نے ایک کامیاب پروگرام کا روپ دھارا ہے جس سے پاکستان کے غریب طبقات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی مالی معاونت کی فراہمی میں مدد ملی ۔سٹڈی میں پاکستان میں پی آئی اے اور پاکستان ریلویزجیسے اداروں کی ناکامی کے اسباب پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بعض مواقع پر سیاست دانوں اور مالکان کی جانب سے انتظامیہ کے کام میں بیجا مداخلت بھی بعض اداروں کی ناکامی کے اسباب میں شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.