جوکووچ ہوتا تو فیڈرر کو کم از کم ایک اور گرینڈ سلام ایونٹ تو جیتنے دیتا: امریکی ٹینس کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 فروری 2016 17:27

جوکووچ ہوتا تو فیڈرر کو کم از کم ایک اور گرینڈ سلام ایونٹ تو جیتنے دیتا: ..

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21فروری- 2016ء)امریکی ٹینس کوچ نک بولیٹری نے راجر فیڈرر کے بارے میں انتہائی انوکھا خیال ظاہر کردیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں بولیٹری کا کہنا تھا کہ اگر وہ سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ ہوتے تو سابق عالمی نمبر سوئٹزرلیڈ کے راجر فیڈرر کو کم از کم ایک اور گرینڈ سلم ایونٹ تو جیتنے دیتے۔

(جاری ہے)

بولیٹری کا کہنا تھا کہ کورٹ اور اس سے باہر اپنے حریفوں کا احترام کرنے والے34سالہ راجر فیڈرر سپورٹس کیلئے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فیملی ان کی فاوٴنڈیشن کی مدد کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سوئس کھلاڑی 18ویں گرینڈ سلم ٹائٹل کے انتظار میں اب تک جوکووچ کیخلاف تین فائنلز ہار چکے ہیں۔انہوں نے کسی گرینڈ سلام فائنل میں واحد بار 2007ء کے یو ایس اوپن فائنل میں جوکووچ کو شکست دی تھی،فیڈرر نے اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم ٹائٹل 2012ء کے ومبلڈن فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو ہرا کر جیتا تھا ۔